اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے بدھ کے روز عدلیہ کے اعلی عہدیداروں کے اجلاس میں ایرانی عوام کو عشرہ فجر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دینی جمہوریت کا ایک خاص ماڈل دنیا والوں کے سامنے پیش کیا- انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی ابتدا سے ہی ملت ایران کے خلاف جنگ، قتل، بغاوت اور پابندیوں سمیت مختلف قسم کی سازشیں کیں لیکن ناکام رہے- ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ جس چیز نے ایران کے اسلامی انقلاب کو دوسرے انقلابوں سے ممتاز کیا ہے وہ دین اور سیاست کو اکٹھا کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکیزہ انسانوں کے ساتھ زیادہ سازگار ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی ترقی، پائیداری اور جاودانی کا راز بھی یہی ہے- آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ملت ایران اسلامی نظام کے ثمرات کے دفاع کا پختہ عزم رکھتی ہے اور بائیس بہمن یعنی گیارہ فروری کی ریلیوں میں شرکت کرکے دنیا والوں خاص طور پر تسلط پسند ملکوں کو دکھا دے گی کہ سازشیں اور پابندیاں اس پر اثرانداز نہیں ہو سکتیں-
.......
/169